تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ نے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات سے متعلق سماعت ملتوی کردی

یہ انتخابات جلد از جلد کرانے کے مطالبہ پر دائر کی گئی درخواست پر ہائی کورٹ یہ سماعت کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن پہلے ہی ہائی کورٹ کو اطلاع دے چکے ہیں کہ وہ ان انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات سے متعلق معاملہ کی سماعت ملتوی کردی۔ چیف جسٹس کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے آج کی مقررہ سماعت کو ملتوی کردیاگیا ہے۔ توقع ہے کہ اس معاملہ کی سماعت کل ہو گی۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریاں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


یہ انتخابات جلد از جلد کرانے کے مطالبہ پر دائر کی گئی درخواست پر ہائی کورٹ یہ سماعت کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن پہلے ہی ہائی کورٹ کو اطلاع دے چکے ہیں کہ وہ ان انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔


حکومت کی جانب سے یہ امید تھی کہ اگر آج ہائی کورٹ کوئی فیصلہ سناتی ہے تو اس کی روشنی میں کل ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ لیا جائے گا تاہم اچانک سماعت ملتوی ہونے کے بعد اب نظر اس بات پر ہے کہ کل عدالت کیا فیصلہ دے گی اور کابینہ اجلاس میں حکومت کس حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھے گی، اس پر تجسس برقرارہے۔