تلنگانہ

پبلک سروس کمیشن کے گروپ ون پریلمس کو دوبارہ منعقد کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کی جانب سے منعقدہ گروپ ون پریلمس امتحان کو منسوخ کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کی جانب سے منعقدہ گروپ ون پریلمس امتحان کو منسوخ کردیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ گروپ ون کے پریلمس کو منسوخ کرتے ہوئے یہ امتحان دوبارہ کروایا جائے۔ 11 جون کو ریاست بھر میں یہ امتحان منعقد کیاگیا تھا جس میں 2.32 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

یہ امتحان گروپ ون کی جملہ 503 ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے منعقد کیاگیا تھا۔کئی امیدواروں نے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے دلیل دی تھی کہ گروپ ون کے پریلمس کو منسوخ کر کے دوبارہ منعقد کرنے کی حکومت کو ہدایت دی جائے کیونکہ اس امتحان میں بائیو میٹرک تفصیلات نہیں لی گئیں۔

امیدواروں نے عدالت کے علم میں لایا کہ ہال ٹکٹ نمبر کے بغیر او ایم آر شیٹس دی گئیں۔ ہائی کورٹ، جس نے اس درخواست کی سماعت کی، پریلمس کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ امتحان منعقد کرنے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ گروپ ون کا امتحان اس سے پہلے ایک بار پیپر لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

a3w
a3w