حیدرآباد

بی جے پی کو روکنے نظریہ کے ساتھ لڑائی لڑنی ہوگی: اسد الدین اویسی

اسد الدین اویسی ایم پی نے حذب اختلاف کی جماعتوں میں اتحاد سے متعلق بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی اپیل پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آپ،2024 میں بی جے پی کو روکنا چاہتے ہیں؟

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کل کہا کہ آئیڈیالوجی (نظریہ) پر سمجھوتہ کرتے ہوئے بی جے پی کی پیش قدمی کو روکا نہیں جاسکتا۔ زعفرانی جماعت کو شکست فاش دنے کیلئے تمام جماعتوں کو نظریہ کی اساس پر لڑائی لڑنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ
مجلس کو ختم کرنے کا الزام: اکبر الدین اویسی
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
مجلس کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا لوک سبھا انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ
اکبرالدین اویسی مجلس کے فلورلیڈر مقرر

یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسد الدین اویسی ایم پی نے حذب اختلاف کی جماعتوں میں اتحاد سے متعلق بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی اپیل پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آپ،2024 میں بی جے پی کو روکنا چاہتے ہیں؟

اگر آپ اس زعفرانی جماعت کو روکنا چاہتے ہیں تو اسے نظریہ کی بنیاد پر ہی روکنا ہوگا۔ آئیڈیالوجی پر سمجھوتہ کرتے ہوئے آپ، بی جے پی کی پیش قدمی کو قطعی روک نہیں سکتے۔انہوں نے سوال کیا کہ چیف منسٹر نتیش کمار، بہار کے مدرسہ عزیزہ کیوں نہیں گئے؟

 یہ ریاست کا ایک تاریخی مدرسہ ہے جہاں شرپسندوں نے قرآن مقدس کے بشمول4500 نسخوں کو جلادیا گیا، جب تک آپ آئیڈیالوجی (نظریہ) سے بی جے پی کے خلاف نہیں لڑیں گے تب تک آپ بی جے پی کو نہیں روک پائیں گے۔

 مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے امریکہ میں یہ کہا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اور ان کی حالت پاکستان سے بہتر ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ سیتا رمن نے فیلو شپ کے ایک پروگرام میں یہ بات کہی جبکہ ان کی بی جے پی حکومت نے فیلو شپ ختم کردی ہے۔

 آپ نے پری میٹرک، اسکالرشپس (فیلو شپ) نہم اور دہم جماعت تک محدود رکھدیا ہے۔ کنڈو کمیٹی نے 2014 میں مودی حکومت کو رپورٹ پیش کی تھی جس میں کمیٹی نے کہا کہ پرائمری کلاسس سے ہی مسلم برادری میں ترک تعلیم کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں مسلم علاقوں مں ی اسکول زون کے قیام کی سفارش کی جاتی ہے۔ حقائق پیش کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم علاقوں میں سرکاری مدارس نہیں کھولے جاتے ہیں۔ آپ سرکاری اسکولس قائم نہیں کررہے ہیں تو پھر بچے مدرسہ میں پڑھیں گے پیش رو یو پی اے حکومت نے پری میٹرک اسکالرشپس کو متعارف کرایا۔

مودی حکومت آٹھ سال تک چلانے کے بعد اسے بند کردیا، ریاست میں امبیڈکر کے 125 فٹ طویل مجسمہ کی نقاب کشائی کے ذریعہ کے سی آر کی جانب سے معمار دستور کو پیش کردہ خراج کا تذکرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کے ایم پی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ کا پیام اُن تمام افراد کیلئے ہے جو آئین کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ کے سی آرنے اُن تمام لوگوں کو ایک مثبت اور سخت پیام دیا جو ملک کے آئین کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔