تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں شوہر کی موت،بیوی نے باولی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

سڑک حادثہ میں شوہر کی موت کے بعد بیوی نے باولی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں شوہر کی موت کے بعد بیوی نے باولی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے راتوپلی تانڈہ میں ایک سڑک حادثہ میں شوہر کی موت کے چند دن بعد ایک 35 سالہ خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

اس خاتون کی شناخت ایم سریتاکے طور پر کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سریتا کا شوہر10 دن قبل ایک حادثہ میں ہلاک ہوگیا تھاجس پر وہ کافی مایوس تھی۔

پڑوسیوں نے بتایا کہ سریتا اپنے شوہر کی موت کو برداشت نہ کرسکی اور یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w