تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی ریسلرس کی حمایت کی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی ریسلرس کی حمایت کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی ریسلرس کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
ریسلرس کو دیگر مناسب جگہ پر احتجاج کی اجازت دی جائے گی: دہلی پولیس
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راماراو نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُس وقت جشن مناتے ہیں جب ملک کے لئے یہ چیمئپن عزت و وقار لاتے ہیں۔

ہم اب ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے یگانگت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ یہ،انصاف کی لڑائی لڑرہے ہیں۔

ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کی غیرجانبدارانہ جانچ کرتے ہوئے انصاف کیاجانا چاہئے۔

انہوں نے ریسلرس کے مظاہرہ کی مکمل طورپر حمایت کی۔

ذریعہ
یواین آئی