حیدرآباد
تلنگانہ تیزی سے ترقی کررہا ہے: کے ٹی آر
ڈیجیٹل پریزنٹیشن کے ذریعہ حیدرآباد کی جامع بحیثیت مجموعی ترقی کی تفصیلات سے انہوں نے وفد کو واقف کروایا اور ساتھ ہی گزشتہ دہائی میں حکومت کے اقدامات کو انہوں نے اجاگر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی تارک راما راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست ترقی کی راہ پر تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ترقی کے رکے ہونے کے شبہات کو دور کیا۔ انہوں نے کنفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا کے وفد کے ساتھ آج بات چیت کی۔
مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے اِس وفد نے وزیر موصوف سے ٹی ہب میں ملاقات کی تھی۔ ڈیجیٹل پریزنٹیشن کے ذریعہ حیدرآباد کی جامع بحیثیت مجموعی ترقی کی تفصیلات سے انہوں نے وفد کو واقف کروایا اور ساتھ ہی گزشتہ دہائی میں حکومت کے اقدامات کو انہوں نے اجاگر کیا۔