آندھراپردیش

تلنگانہ: کارالٹ گئی۔ 1.5کروڑروپئے کی رقم دوتھیلوں میں پائی گئی

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں تیز رفتار کار الٹ گئی جس میں 1.5کروڑروپئے کی رقم پائی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں تیز رفتار کار الٹ گئی جس میں 1.5کروڑروپئے کی رقم پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ

یہ واقعہ ضلع کے کاسومنچی منڈل کے کیشوپورم علاقہ میں پیش آیا۔

حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے دوتھیلوں میں بڑے پیمانہ پر رقم دیکھ کر اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ رقم رائے دہندوں میں تقسیم کرنے کیلئے لے جائی جارہی تھی۔پولیس نے اس رقم کو ضبط کرلیا۔

حکام اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ اس رقم کا ذریعہ کیا ہے، اس کو کہاں پر لے جایاجارہاتھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔