تلنگانہ
تلنگانہ قانون سازکونسل کے صدرنشین کے فرزند کانگریس میں شامل
تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کو ایک اور دھکہ لگاہے کیونکہ تلنگانہ قانون سازکونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی کے فرزند جی امیت نے آج حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کو ایک اور دھکہ لگاہے کیونکہ تلنگانہ قانون سازکونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی کے فرزند جی امیت نے آج حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
آج جی امیت نے تلنگانہ کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
دیپا داس منشی نے ان کا کانگریس میں استقبال کیا۔