تلنگانہ
تلنگانہ: نامعلوم گاڑی کی ٹکر۔تیندوا ہلاک
تفصیلات کے مطابق ضلع کے جکران پلی منڈل کے سکندرپورمیں قومی شاہراہ کو پارکرنے کے دوران اس جنگلی جانور کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔
حیدرآباد: نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے تیندوا ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے جکران پلی منڈل کے سکندرپورمیں قومی شاہراہ کو پارکرنے کے دوران اس جنگلی جانور کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ تیندوا مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے ضابطہ کی کارروائی کی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔