حیدرآباد
تلنگانہ کے لوگو پر کاکتیہ کمان کا نشان نہیں ہوگا: چیف منسٹر ریونت ریڈی
چیف منسٹر نے کہاکہ ہم نے اس معاملہ کو اندریشری کے حوالے کردیا ہے جس میں تلنگانہ کے گانے کیلئے میوز کمپوز کرنا بھی شامل ہے۔ کیروانی کو اندریشری نے منتخب کیا تھا میرا کیروانی کے معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
نئی دہلی: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہاکہ ریاست کے سرکاری لوگو میں کاکتیہ کا کمان شامل نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ علامت سمکا سارکا اور ناگوبا میلوں کی روح کی عکاسی کرے گی۔
چیف منسٹر نے کہاکہ جدوجہد اور قربانیوں کی عکاسی کیلئے ایک سرکاری علامت ہوگی۔ ریونت ریڈی نے اس بات کااظہار دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
چیف منسٹر نے کہاکہ ہم نے اس معاملہ کو اندریشری کے حوالے کردیا ہے جس میں تلنگانہ کے گانے کیلئے میوز کمپوز کرنا بھی شامل ہے۔ کیروانی کو اندریشری نے منتخب کیا تھا میرا کیروانی کے معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ اُنہوں نے یہ فیصلہ اندیشری پر چھوڑدیا ہے کہ کس کے ساتھ گیت بنانا ہے۔