تلنگانہ

تلنگانہ:لاری الٹ گئی۔سڑک پر مچھلیاں گرپڑیں،ویڈیووائرل

مچھلیوں کے لوڈ کے ساتھ جانے والی لاری کے الٹ جانے کے نتیجہ میں مچھلیاں سڑک پر گرگئیں۔

حیدرآباد: مچھلیوں کے لوڈ کے ساتھ جانے والی لاری کے الٹ جانے کے نتیجہ میں مچھلیاں سڑک پر گرگئیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ حادثہ تلنگانہ کے ونپرتی ضلع کی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ذرائع کے مطابق کل شب لاری ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری الٹ گئی اور ساری مچھلیاں سڑک پر گرگئیں۔

اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے حادثہ کا سبب بنی لاری کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر دیگر گاڑیوں کی روانگی کو بحال کیا۔

سڑک پر بڑے پیمانہ پر مچھلیوں کے گرے ہوئے کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔اس حادثہ میں کسی جانی نقصان یا پھرکسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔