جرائم و حادثات

تلنگانہ: محبت کی شادی سے گھروالوں کا انکار۔عاشق اورمعشوقہ نے کیڑے ماردوا پی لی

محبت کی شادی سے گھروالوں کے انکار کے بعد عاشق اورمعشوقہ نے کیڑے ماردوا پی لی۔

حیدرآباد: محبت کی شادی سے گھروالوں کے انکار کے بعد عاشق اورمعشوقہ نے کیڑے ماردوا پی لی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

اس واقعہ میں معشوقہ کی موت ہوگئی جبکہ عاشق کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آبا د کے پیپل دھری گاوں میں پیش آیا۔

سب انسپکٹر پولیس مجاہد نے کہا کہ لڑکی کی شناخت 19سالہ کویتا کے طورپر کی گئی ہے جس نے اسپتال منتقلی کے دوران آخری سانس لی جبکہ بھوجنگ راو جو دو بچوں کا باپ ہے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس کا علاج ڈاکٹرس کی نگرانی میں رمس میں کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہے۔ کویتا اور بھوجنگ راو نے کھیت میں کیڑے ماردوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی۔

مقامی افراد نے ان کو بے ہوشی کی حالت میں پایا اوردونوں کو اسپتال پہنچایاتاہم راستہ میں ہی کویتا کی موت ہوگئی۔

کویتا نے اپنی تعلیم کو ترک کردیا تھا اور زراعت کررہی تھی۔یہ دونوں چند ماہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم ان دونوں کے والدین نے ان کی شادی سے انکار کردیا جس پر ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

کویتا کے باپ کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔