تلنگانہ

تلنگانہ:لکچررکی ڈانٹ پر ایم ٹیک کے طالب علم کی خودکشی

ایم ٹیک کا طالب علم، جو تین دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا، کی لاش اتوار کی صبح تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے مٹ پلی کی ایس آر ایس پی نہر میں پائی گئی۔

حیدرآباد: ایم ٹیک کا طالب علم، جو تین دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا، کی لاش اتوار کی صبح تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے مٹ پلی کی ایس آر ایس پی نہر میں پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

حیدرآباد کا رہنے والا سری کانت سنگاریڈی جے این ٹی یو کالج میں ایم ٹیک کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ حال ہی میں، اسے لیکچرر نے دوسرے طلباء کے سامنے اس کی بہتر تعلیم نہ کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس کے بعد وہ گھر چلاگیا۔اسی رات وہ گھر سے لاپتہ ہو گیا۔

اس کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔نہر میں لاش ملنے پر مقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تصدیق کی کہ یہ سریکانت کی لاش ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔