جرائم و حادثات

تلنگانہ: قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر ایک شخص نے حالت نشہ میں خاتون کے مکان کو آگ لگادی

حیدرآباد: قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر ایک شخص نے حالت نشہ میں خاتون کے مکان کو آگ لگادی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر ایک شخص نے حالت نشہ میں خاتون کے مکان کو آگ لگادی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

تفصیلات کے مطابق نارائنا اور مہیشوری نامی خاتون ایک ساتھ زندگی گذارتے تھے۔

کچھ عرصہ قبل نارائنا نے مہیشوری کو 6 ہزار روپے کا قرض دیا تھا۔

چند دنوں سے مہیشوری اور نارائنا کے درمیان قرض کی رقم کے مسئلہ پر جھگڑے ہورہے تھے۔

ان دونوں میں کل شب بھی اسی مسئلہ پر کافی بحث وتکرارہوئی تھی جس کے بعد برہمی کے عالم میں نارائنا نے حالت نشہ میں مہیشوری کے مکان کو آگ لگادی۔

مقامی افرادنے آگ دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر تقریبا دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اس واقعہ میں مکان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ مہیشوری اس واقعہ کے وقت گھر پر نہیں تھی،مقامی افرادنے نارائنا کو آگ لگاتے دیکھا۔

اسے ان افراد نے پکڑ کر پٹائی کی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔

اسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ مہیشوری نے پولیس سے واقعہ کی شکایت کی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مہیشوری ایک مزدور کے طور پر کام کر تی ہے جبکہ نارائنا ایک مستری کا کام کر رہا تھا۔ مہیشوری کے دو بیٹے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی