تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر وی سری ہری کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں زیر علاج

تلنگانہ کے وزیر واکیتی سری ہری کو تیز بخار اور انفیکشن کے باعث بنجارہ ہلز کے کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر واکیتی سری ہری کو تیز بخار اور انفیکشن کے باعث بنجارہ ہلز کے کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر کی صحت بگڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی نگرانی اور علاج میں مصروف ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واکیتی سری ہری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات اور میڈیکل بلیٹن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے حامیوں اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔