تلنگانہ

تلنگانہ کے وزرا کا دورہ راجنا سرسلہ ضلع

تلنگانہ کے وزرا کے تارک راما راو اور کے ایشور جمعرات کو راجنا سرسلہ ضلع کا دورہ کریں گے اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو کلکٹریٹ میں مالی امداد فراہم کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزرا کے تارک راما راو اور کے ایشور جمعرات کو راجنا سرسلہ ضلع کا دورہ کریں گے اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو کلکٹریٹ میں مالی امداد فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

128 استفادہ کنندگان میں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر ملک کے سابق نائب وزیراعظم بابوجگجیون رام کی برسی کے موقع پر ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ایگریکلچر کالج کے احاطہ میں ضلع کے 1650 مستحقین کو ڈپلومے دیئے جائیں گے۔