تلنگانہ

تلنگانہ:جگتیال ضلع میں غیر مجاز جھونپڑیوں کو عہدیداروں نے منہدم کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں سنگم روڈ پر سرکاری اراضی پر ڈالی گئی غیر مجاز جھونپڑیوں کو عہدیداروں نے منہدم کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں سنگم روڈ پر سرکاری اراضی پر ڈالی گئی غیر مجاز جھونپڑیوں کو عہدیداروں نے منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

اس موقع پر ان جھونپڑیوں میں رہنے والی خواتین نے مزاحمت کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیاگیا۔

ان کے احتجاج سے علاقہ میں کچھ دیر کیلئے ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔

انہوں نے حکومت اور حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس کی بھاری تعداد کے ساتھ پہنچ کر حکام نے ان جھونپڑیوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کی۔

اسی کارروائی کے خلاف سی پی ایم کی قیادت میں خواتین نے احتجاج کیا۔

آج صبح پولس کی مدد سے ریونیو حکام نے جے سی بی سے جھونپڑیوں کو منہدم کردیا۔

جھونپڑیوں کو ہٹانے کے خلاف خواتین نے سی پی ایم کی قیادت میں آر ڈی او آفس پر احتجاج کیا۔

بڑی تعداد میں آر ڈی او آفس جانے والی خواتین اور سی پی ایم لیڈروں کو پولیس نے روک دیا جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے ۔