حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دریائے کرشنا کے پُل پر رائچور سے حیدرآباد جانے والی آرٹی سی بس کو لاری نے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں بس کا ایک مسافر ہلاک ہوگیا۔
اس کی شناخت تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے ٹنکردیہات سے تعلق رکھنے والے کے سریش کے طورپر کی گئی ہے۔