تلنگانہ
تلنگانہ:سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر کئی زخمی
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے کوتاپلی راجیو رہداری روڈ پر بدھ کی نصف شب اس وقت پیش آیا جب کریم نگر سے حیدرآباد کی سمت جا رہی ہارویسٹرگاڑی کو پیچھے سے آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے کوتاپلی راجیو رہداری روڈ پر بدھ کی نصف شب اس وقت پیش آیا جب کریم نگر سے حیدرآباد کی سمت جا رہی ہارویسٹرگاڑی کو پیچھے سے آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں ہارویسٹر کے ہیلپر جی ساگر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ہارویسٹر ڈرائیور جی سنتوش اس حادثہ میں زخمی ہوگیا جس کو شدید زخمی حالت میں پولیس نے کریم نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بس میں سوار کئی مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔