تلنگانہ
تلنگانہ: بس سے اچانک دھواں نکلنے سے مسافرین خوفزدہ
تفصیلات کے مطابق پشپک الکٹرک بس میں وائی ایم سی اے چوراہا کے قریب یہ دھواں دیکھاگیا۔اس کے ساتھ ہی چوکس ڈرائیور نے بس کوقریب میں روک دیا اور مسافرین کو فوری طورپربس سے نکال دیا۔
حیدرآباد: بس سے اچانک دھواں نکلنے سے مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سکندرآبادمیں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق پشپک الکٹرک بس میں وائی ایم سی اے چوراہا کے قریب یہ دھواں دیکھاگیا۔اس کے ساتھ ہی چوکس ڈرائیور نے بس کوقریب میں روک دیا اور مسافرین کو فوری طورپربس سے نکال دیا۔
بعد ازاں اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی گئی جس نے وہاں پہنچ کرجائزہ لیااوردھواں کو نکلنے سے روک دیا۔فائرآفیسرس نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں بس کے پچھلے حصہ سے یہ دھواں نکل رہاتھا
تاہم بروقت چوکسی کی وجہ سے اس کو بجھاتے ہوئے ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیاگیا۔دھواں کے اخراج کے رک جانے پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔بعد ازاں اس بس کواس کی منزل کی طرف بھیج دیاگیا۔
اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔