تلنگانہ

تلنگانہ:ڈبل بیڈروم مکانات کے لئے احتجاج

مقامی افراد کے بجائے دیگر علاقوں کے عوام کو ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کی شکایت کرتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے منصورآباد کی ایروکلاناچارم کالونی کے سامنے عوام نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: مقامی افراد کے بجائے دیگر علاقوں کے عوام کو ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کی شکایت کرتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے منصورآباد کی ایروکلاناچارم کالونی کے سامنے عوام نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات جعلی۔ غریب عوام سے دھوکہ دہی
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

انہوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ قرعہ اندازی کے طریقہ کار کے مطابق جاری کردہ فہرست میں بستی میں رہنے والے کسی بھی غریب کا نام نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ بستی میں ڈبل بیڈروم کی اسکیم کے مطابق حکومت نے 288مکانات تعمیر کئے تاہم اس میں سے تقریبا200مکانات کی تقسیم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بقیہ مکانات غیرمقامی افراد کے حوالے کئے گئے ہیں۔انہوں نے ان بقیہ مکانات کو مقامی افراد کے لئے الا ٹ کرنے کامطالبہ کیابصورت دیر بڑے پیمانہ پر احتجاج کابھی انتباہ دیا۔