جرائم و حادثات

تلنگانہ:بس اسٹینڈ میں سوئی ہوئی نوبیاہتا دلہن کی عصمت دری

بس اسٹینڈ میں سوئی ہوئی نوبیاہتا دلہن کی عصمت دری کا واقعہ تلنگانہ کے چیوڑلہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بس اسٹینڈ میں سوئی ہوئی نوبیاہتا دلہن کی عصمت دری کا واقعہ تلنگانہ کے چیوڑلہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

پولیس کے مطابق کیشم پیٹ منڈل کے کوتھاپیٹ گاؤں کی رہنے والی ایک 20سالہ خاتون کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

شادی کے ایک ہفتہ بعد اس کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوگیا جس کے بعد وہ چیوڑلہ میں اپنی بہن کے مکان کیلئے روانہ ہوئی۔

اس کی بہن گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے وہ بس اسٹینڈ پر آ گئی۔ گاؤں جانے کے لیے کوئی بس نہیں تھی، وہ حالت نشہ میں تھی اور بس اسٹینڈ پر سو رہی تھی۔

اس دوران دو نوجوانوں نے اس کی تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی عصمت دری کی۔ بس اسٹینڈ پر آئے افرادنے خاتون کو برہنہ پڑا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے خاتون کو معائنہ کیلئے اسپتال پہنچایا۔

پولیس نے وہاں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کامعائنہ کیاجس پر پتہ چلا کہ انل کمار اور راجو نے اس کی عصمت دری کی۔پولیس نے انہیں حراست میں لے کر ریمانڈ کردیا۔