تلنگانہ: ریونیو انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
اے سی بی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریونیو انسپکٹر افسر زاہد پاشا محمد کو جمعرات کی شام تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے مولوگو منڈل کے تحصیلدار کے دفتر میں شکایت کنندہ چنوجو اکھل سے 50,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے ایک ریونیو انسپکٹر کو شکایت کنندہ سے 50,000 روپئے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
جمعہ کو اے سی بی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریونیو انسپکٹر افسر زاہد پاشا محمد کو جمعرات کی شام تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے مولوگو منڈل کے تحصیلدار کے دفتر میں شکایت کنندہ چنوجو اکھل سے 50,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریونیو افسر نے شکایت کنندہ سے تحقیقات کرنے اور تحقیقاتی رپورٹ تحصیلدار ملوگو منڈل کو پیش کرنے کے لئے رشوت طلب کی تاکہ نرسمپلے گاؤں میں اس کی ماں کے نام پر اراضی کی تبدیلی کا کام مکمل کیا جا سکے۔
ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔ رشوت کی رقم پر ریونیو افسر کے دونوں ہاتھوں کے انگلیوں کے نشانات ملے ہیں۔ ملزم افسر کو گرفتار کر کے حیدرآباد کے نامپلی میں ایس پی ای اور اے سی بی کیس کورٹ میں پہلے ایڈیشنل اسپیشل جج کے سامنے پیش کیا گیا۔