تعلیم و روزگار

تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول تیار۔ اواخر فروری میں آغاز

انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات (آئی پی ای) 2024 کا 28 فروری سے آغاز متوقع ہے جو امکان ہے کہ 18 مارچ 2024 تک جاری رہیں گے۔

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات (آئی پی ای) 2024 کا 28 فروری سے آغاز متوقع ہے جو امکان ہے کہ 18 مارچ 2024 تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
شیڈول سے قبل انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہ لیں
ٹی ایس ایمسٹ (بی پی سی) اور آئی سیٹ میں داخلوں کی کونسلنگ کاشیڈول جاری
انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تعلیمی سال 25-2024 کا کیلنڈر جاری کیا
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان

ریاستی حکومت نے آج تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تجویز کردہ شیڈول کو منظوری دے دی ہے اور ایک دو روز میں تفصیلی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

امتحانات کا آغاز زبان دوم کے پرچے سے ہوگا۔ سال اول کے طلباء کے لئے پرچہ I اور اس کے بعد دوسرے دن دوسرے سال کے طلباء کے لئے دوسری زبان کا پرچہ II ہوگا۔

قوی امکان ہے کہ ہمیشہ کی طرح امتحانات کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ تحریری امتحانات سے قبل سال دوم کے طلباء یکم فروری سے پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کریں گے۔

رواں تعلیمی کیلنڈر کے مطابق جونیئر کالجوں کو جنوری کے مہینے میں پری فائنل امتحانات منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کی منظوری کے ساتھ، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول پر کام شروع کردیا ہے۔ ایس ایس سی امتحانات کے 18 مارچ سے انعقاد کا امکان ہے۔

ڈائرکٹر سرکاری امتحانات جلد ہی ایس ایس سی امتحانات کا شیڈول جاری کرے گا۔