تلنگانہ

تلنگانہ: ڈینگی بخار سے ایک سات سالہ لڑکی کی موت

دوسری بیٹی کو آٹھ روز قبل تیز بخار ہوا تو والدین نے مقامی آر ایم پی ڈاکٹر سے علاج کروایا لیکن افاقہ نہ ہونے پر چار روز قبل اسے ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں معائنوں کے بعد ڈاکٹروں نے ڈینگی کی تشخیص کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں ڈینگی بخار سے ایک سات سالہ لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ڈینگی سے متاثرہ شخص کا کامیاب علاج، پھیپھڑوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باوجود صحت یابی
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

تفصیلات کے مطابق ویلور منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔

دوسری بیٹی کو آٹھ روز قبل تیز بخار ہوا تو والدین نے مقامی آر ایم پی ڈاکٹر سے علاج کروایا لیکن افاقہ نہ ہونے پر چار روز قبل اسے ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں معائنوں کے بعد ڈاکٹروں نے ڈینگی کی تشخیص کی۔

پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے پر خون بھی چڑھایا گیا لیکن لڑکی صحتیاب نہ ہوسکی اوراس کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ پر والدین غم سے نڈھال ہوکر روتے رہے۔ سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر ٹی۔ راجیا نے گاؤں جاکر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔