جرائم و حادثات

تلنگانہ:قرض کے معاملہ پر جھگڑے کے بعد بیٹے نے باپ کا قتل کردیا

قرض کے معاملہ پر جھگڑے کے بعد بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ردرور منڈل مستقر میں کل شب پیش آئی۔

حیدرآباد: قرض کے معاملہ پر جھگڑے کے بعد بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ردرور منڈل مستقر میں کل شب پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق 45سالہ پوشیٹی کو اس کے بیٹے سائلو عرف چھترپتی نے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

یہ معاملہ پیر کو اس وقت سامنے آیا جب اس نے قتل کے بعد پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔

پولیس نے بتایا کہ پوشیٹی کا قرض کے معاملہ پر جھگڑا ہونے پر اس نے اپنے باپ کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔