جرائم و حادثات

تلنگانہ: ٹریکٹر کو کار کی ٹکر۔ ایک شخص ہلاک

تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

یہ حادثہ ضلع کے رامائن پیٹ کی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب دھان کے تھیلوں کے لوڈ کے ساتھ جانے والی ٹریکٹر کو کار نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں بولیروکار کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔اسی دوران بولیروگاڑی کو پیچھے سے آرٹی سی بس نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں آرٹی سی بس میں سوار بعض مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔