حیدرآباد
تلنگانہ: طالب علم کی خودکشی کا واقعہ، والدین کا احتجاج
انہوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حیات نگرمیں ساتویں جماعت کے ایک طالب علم کی خودکشی کے واقعہ کے خلاف ا س کے والدین اورارکان خاندان کے ساتھ ساتھ طلبہ تنظیموں نے احتجاج کیاجس کے نتیجہ میں ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔
مظاہرین نے اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے اور لاپرواہی کا الزام لگایا اور کہا کہ اسی ہراسانی کی وجہ سے لڑکے کو انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔
انہوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
حیات نگر پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے اضافی نفری تعینات کردی۔
مظاہرین کے جذبات کوسرد کرتے ہوئے احتجاج کوختم کروایاگیا۔