تلنگانہ
تلنگانہ:ضلع مُلگ میں سب انسپکٹرنے خود کوگولی مارلی
اس کی شناخت اپوہریش کے طورپر کی گئی ہے۔وہ ریزاٹ کے ایک کمرہ میں مردہ پایاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں ایک سب انسپکٹرپولیس نے مبینہ طور پر خود کو گولی مارلی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔
یہ سب انسپکٹر ضلع کے واجیڈوپولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا۔
اس نے ایٹوناگارام منڈل کے ملا کٹا گاؤں کے قریب ایک ریزاٹ میں خود کو اپنی سروس ریوالور سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس کی شناخت اپوہریش کے طورپر کی گئی ہے۔وہ ریزاٹ کے ایک کمرہ میں مردہ پایاگیا۔
اس کے انتہائی اقدام کے پیچھے اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ ذاتی مسائل کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔