تلنگانہ: نظام ساگر پراجکٹ میں تین نوجوان غرق
کرکٹ کھیلنے کے بعد گرمی کی شدت کے باعث تفریح کے طور پر نہانے کے لئے نظام ساگر پراجکٹ کے بیک واٹر میں اترنے والے تین نوجوان حادثاتی طور پر پانی میں غرق ہوگئے۔
حیدرآباد: کرکٹ کھیلنے کے بعد گرمی کی شدت کے باعث تفریح کے طور پر نہانے کے لئے نظام ساگر پراجکٹ کے بیک واٹر میں اترنے والے تین نوجوان حادثاتی طور پر پانی میں غرق ہوگئے۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے محمد نگر منڈل کے حسن پلی گاؤں کے حدود میں پیش آیا۔
نظام ساگر پولیس اسٹیشن کے ایس آئی شیواکمار نے بتایا کہ کاما ریڈی ضلع کے ایلاریڈی منڈل سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ مَدھوکر گوڑ، تیمما ریڈی گاؤں کے 23 سالہ نوین اور سومار پیٹ گاؤں کے 17 سالہ ہرش وردھن دیگر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے ایلاریڈی منڈل کے سومار پیٹ گئے تھے۔
دوپہر میں شدید گرمی ہونے کی وجہ سے وہ حسن پلی گاؤں کے قریب نِظام ساگر پراجکٹ کے بیک واٹر میں نہانے کے لئے اترے۔
نہاتے وقت تینوں نوجوان پانی میں غرق ہو گئے۔ گاؤں والوں سے اطلاع ملنے پر نظام ساگر پولیس، فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچی اور لاپتہ نوجوانوں کی تلاش شروع کی۔