تلنگانہ

تلنگانہ:قبائلی خاتون کی اجتماعی عصمت دری

خاتون رات بھر بے ہوشی کی حالت میں جنگل میں پڑی رہی۔ صبح جب مقامی افرادنے اسے نیم مردہ حالت میں دیکھا تو فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون کو اپنی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک قبائلی خاتون، جو مزدوری کے لئے کام پر گئی تھی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت


بتایاجاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتون کو جنگلاتی علاقہ میں لے جا کر اجتماعی عصمت دری کی۔ بعد ازاں درندوں نے اس پر تشدد کیا۔


خاتون رات بھر بے ہوشی کی حالت میں جنگل میں پڑی رہی۔ صبح جب مقامی افرادنے اسے نیم مردہ حالت میں دیکھا تو فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون کو اپنی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا۔


بہتر علاج کے لئے اسے سکندرآباد کے گاندھی اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس واقعہ پر اجتماعی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔