تلنگانہ

تلنگانہ: محبوب نگر میں سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر چارزخمی

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا اور اسے نکالنے اور قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر چارزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
حضرت جنید بغدادیؒ کی روحانی رہنمائی کا عالمی اعتراف، تلنگانہ پیس نوبل ایوارڈ 2024 کا اعلان
تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی
سائنس فیئر کی افتتاحی تقریب سے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا خطاب
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر

یہ حادثہ محبوب نگر۔رائچور قومی شاہراہ کے گوپال پورم گاؤں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک کار اور ٹپر لاری متصادم ہوگئے۔

اس حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر چار دیگر زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت58سالہ بسواراج اور67سالہ مورتی کے طور پر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کار ڈرائیور نے گوپال پورم کے قریب ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور مخالف سمت سے آنے والی ٹپر سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا اور اسے نکالنے اور قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

علاج کے دوران بسواراج اور مورتی کی موت ہوگئی۔ چار دیگر اسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس حادثہ کی وجہ سے قومی شاہراہ پر شدید ٹریفک جام ہوگئی۔