جرائم و حادثات

تلنگانہ:کار بے قابو ہو کر گھر کے ستون سے ٹکراجانے کے سبب دو افراد ہلاک

کار بے قابو ہو کر گھر کے ستون سے ٹکراجانے کے سبب دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے ترملگری میں صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

حیدرآباد: کار بے قابو ہو کر گھر کے ستون سے ٹکراجانے کے سبب دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے ترملگری میں صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

ترملگری کے قریب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار سڑک کے کنارے ایک مکان سے ٹکرا گئی۔

حادثہ کے نتیجہ میں کار میں چار افراد سوارتھے۔حادثہ اتنا شدید تھ اکہ وکرم اور رمیش موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو دیگر کو معمولی زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے سوریا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ۔ یہ تمام افراد کار میں کریم نگر سے وجئے واڑہ کنکادرگا مندر جا رہے ہیں۔