جرائم و حادثات
تلنگانہ:تیراکی کے دوران دو نوجوان غرق
تیراکی کے دوران دو نوجوان غرق ہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تیراکی کے دوران دو نوجوان غرق ہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔
ضلع کے بھکتاتانڈہ کے ستیش اورکرانتی نہانے کے لئے مقامی تالاب گئے تھے جو اتفاقی طورپر تالاب میں غرق ہوگئے۔
ان کے رات دیرگئے تک بھی گھرواپس نہ ہونے پران کے والدین نے ان کی تلاش شرو ع کی جس پر ان کی لاشیں تالاب کے قریب پائی گئیں۔