تلنگانہ

تلنگانہ: جورالہ پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا

اس پراجکٹ میں 60 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے پانچ دروازے کھول کر 38 ہزار 824 کیوسک پانی سری سیلم پراجکٹ کی سمت چھوڑا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع کے جورالہ پراجکٹ میں پانی کے بہاو کاسلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

اس پراجکٹ میں 60 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے پانچ دروازے کھول کر 38 ہزار 824 کیوسک پانی سری سیلم پراجکٹ کی سمت چھوڑا گیا۔

جورالہ پراجکٹ کی مکمل سطحِ آب 318.516 میٹر ہے، جب کہ موجودہ سطحِ آب 317.470 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس پراجکٹ کی مکمل گنجائش 9.65 ٹی ایم سی ہے، جب کہ فی الحال 7.627 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ ہے۔

نٹّیم پادو لفٹ ایریگیشن اسکیم کے تحت 15 ہزار کیوسک پانی جاری کیا گیا ہے۔ جورالہ کی دائیں نہر کے ذریعہ150 کیوسک پانی گدوال کے ایم ایل اے کرشناموہن ریڈی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

ایم ایل اے نے اس موقع پر کہا کہ 18 سال بعد گرمیوں میں جورالہ پراجکٹ میں پانی کا بہاو خوش آئند بات ہے۔