تلنگانہ

تلنگانہ: لوور مانیرو ڈیم سے پانی چھوڑا گیا

عہدیداروں نے تقریبا چارہزارکیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔پانی چھوڑنے سے پہلے اس پراجکٹ کے آبگیرعلاقوں میں رہنے والوں کو چوکس کردیاگیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے لوورمانیروڈیم میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس پراجکٹ کے دو دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

عہدیداروں نے تقریبا چارہزارکیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔پانی چھوڑنے سے پہلے اس پراجکٹ کے آبگیرعلاقوں میں رہنے والوں کو چوکس کردیاگیاتھا۔

اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 24.034ٹی ایم سی کے برخلاف اتنی ہی درج کی گئی۔گذشتہ دو تاتین دنوں کے دوران بالائی علاقوں سے پانی کے بہاو کے پیش نظراس پراجکٹ کی سطح میں اضافہ درج کیاگیاہے۔