تلنگانہ
تلنگانہ: خاتون کی خودکشی
اتوار کی صبح خاتون اپنے مکان میں چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اس بات کی اطلاع اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور ضابطہ کی کارروائی کی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نارسنگی میں ایک خاتون نے مکان میں خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق اس خاتون کی شناخت 29سالہ جی وشوانیترا کے طورپرکی گئی ہے جوخانگی ملازمہ تھی۔
اتوار کی صبح خاتون اپنے مکان میں چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اس بات کی اطلاع اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور ضابطہ کی کارروائی کی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔