ایشیاءتلنگانہ

تلنگانہ کے نوجوان کی انڈونیشیا کی لڑکی سے شادی

حیدرآباد: کہتے ہیں محبت رنگ، نسل، مذہب، علاقہ، تہذیب اورسماجی بندھن نہیں دیکھتی ہوجاتی ہے۔

حیدرآباد: کہتے ہیں محبت رنگ، نسل، مذہب، علاقہ، تہذیب اورسماجی بندھن نہیں دیکھتی ہوجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
دلہن کے گانے نے شادی کو بنا دیا خواب جیسا لمحہ(ویڈیو وائرل)
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

اسی طرح کی محبت کے بعد تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان اور انڈونیشیا کی لڑکی شادی کے اٹوٹ بندھن میں بند ھ گئے۔

ضلع کے سلور منڈل سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان جس کی شناخت نیل کنٹھم کے طورپر کی گئی ہے، اس نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے 8 سال پہلے انڈونیشیا کا سفر کیاجہاں اس کی ملاقات کالج میں دیجس دبیورا سے ہوئی تھی۔

یہ ملاقات محبت میں تبدیل ہوگئی اور مختلف تہذیب اور ثقافتی پس منظر رکھنے کے باوجود ان دونوں نے اپنی محبت کو شادی میں تبدیل کرنے کافیصلہ کیا اور ان کے خاندانوں نے بھی اس فیصلہ کااحترام کرتے ہوئے اس پر اپنی توثیق کی مہر ثبت کردی۔

 اور اس کی مکمل حمایت کی جس کے بعد یہ دونوں، اپنی ارکان خاندان، دوستوں، بزرگوں اور دیگر رشتہ داروں کی موجودگی میں نظام آباد کے بودھن ٹاون میں ایک ہوگئے۔

ان کی شادی کی تقریب میں مقامی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔