تلنگانہ

دفاع کی اراضیات ریاست کو حوالے کرنے تلنگانہ کی خواہش

حکومت تلنگانہ نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے فلائی اوور کی تعمیر اور شاہراہوں کی توسیع کیلئے محکمہ دفاع کی اراضیات ریاست کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے فلائی اوور کی تعمیر اور شاہراہوں کی توسیع کیلئے محکمہ دفاع کی اراضیات ریاست کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
سلائی مشینوں کی تقسیم، اہل عیسائی خواتین سے درخواستیں مطلوب
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو

مکتوب میں تحریر کیا گیا کہ راجیو راہداری سے مربوط سڑکوں پر ٹرافک مسائل کا دائمی حل دریافت کرنے حکومت تلنگانہ کی جانب سے سڑکوں کی توسیع اور فلائی اوور کی تعمیر عمل میں لانے کا منصوبہ ہے۔

مجوزہ سڑک، محکمہ دفاع کی اراضیات سے گذرتی ہے اس لئے وزارت دفاع سے سڑکوں کے توسیع کاموں کی انجام دہی کیلئے محکمہ دفاع کی اراضیات حوالہ کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔نائب صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے مکتوب میں تحریر کیا کہ اس اقدام سے عام عوام کو کافی سہولت فراہم ہوگی۔

اس لئے عوام کے مفادات کو نظر میں رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ لیا جانا چاہئے۔ ونود کمار نے مزید کہا کہ سابق میں بھی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے اس ضمن میں مرکزی حکومت سے بارہا نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی مجوزہ توسیع اور فلائی اوور کی تعمیر سے ٹرافک مسائل کا حل دریافت کرنے اور وقت مسافت میں قابل لحاظ کمی آئے گی۔