تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کی شاندار ترقی: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے چیف منسٹر کے سی آر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر سے نظام ساگر پراجکٹ کے ایاکٹ کے تحت اراضی اور جدید تعمیر ہونے والے ناگامڑ گوپراجکٹ کے ایاکٹ کے تحت42000ایکر اراضی کو دو فصل سالانہ کاشت کو یقینی بنایا گیا۔

بانسواڑہ: بی آر ایس کے کارگزار صدر و ریاستی آئی ٹی وزیر کے تارک راما راؤ نے حلقہ اسمبلی جکل کے منڈل پٹلم موضع جکا پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 476کروڑ لاگتی ناگا مڑ گولفٹ اریگشن پراجکٹ کا کے ٹی آر نے سنگ بنیاد رکھا۔

متعلقہ خبریں
ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کیلئے کے ٹی آر مدعو
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر

قبل ازیں منڈل نظام ساگر مستقر پر مانجراندی پر 25کرور کے مصارف سے تعمیر کردہ جدید پل کاانہوں نے افتتاح کی۔ پٹلم مستقر پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کے تارک راما راؤ نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست کے سی آر کی قیادت میں ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کررہی ہے۔

 کے ٹی آر نے حلقہ جکل کے منڈل بچکنڈہ، ٹیلم کو ڈیویژنس بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کوڑیگل، ڈونگلی منڈلس میں جونیر کالج کے قیام کا بھی تیقن دیا۔ حلقہ کے مختلف مقامات پر کروڑہا روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کا وعدہ کیا۔

حلقہ جکل کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے پیش نظر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 476 کروڑ لاگتی ناگاڈرگو لفٹ اریگشن پراجکٹ کی منظوری دیتے ہوئے تقریباً42ہزار ایکر اراضی کو سیراب کے قابل بنایا ہے۔

 کے ٹی آر نے چیف منسٹر کے سی آر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر سے نظام ساگر پراجکٹ کے ایاکٹ کے تحت اراضی اور جدید تعمیر ہونے والے ناگامڑ گوپراجکٹ کے ایاکٹ کے تحت42000ایکر اراضی کو دو فصل سالانہ کاشت کو یقینی بنایا گیا۔

 آئی ٹی وزیر کے ٹی آر نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گرانی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس موقع پر ریاستی اسمبلی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، ریاستی وزیر آر اینڈ بی ویملا پرشانت ریڈی، ظہیر آباد رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل، کاماریڈی رکن اسمبلی گمپا گووردھن، یلا ریڈی رکن اسمبلی سریندر، نظام آباد رکن اسمبلی بی گنیش گپتا، رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے، بی آر ایس اقلیتی سینئر قائد شیخ اسد علی، کا ماریڈی کلکٹر جتش وی پاٹل کے علاوہ دیگر قائدین و عہدیدار موجود تھے۔

a3w
a3w