تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کی حسن آباد ٹاون میں چہل قدمی،عوامی مسائل سے واقفیت
عوام نے کئی مسائل کو وزیر موصوف کے علم میں لایا۔وزیرموصوف نے فوری طور پر کئی مسائل کے بارے میں حکام سے بات کی اور مسائل کو حل کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آج سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد ٹاون میں چہل قدمی کی اور مقامی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔
انہوں نے ایم ایل اے کیمپ کے دفتر سے چہل قدمی کاآغاز کیا۔انہوں نے ٹاون کی کئی گلیوں کا احاطہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ٹاون کی صورتحال کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔
عوام نے کئی مسائل کو وزیر موصوف کے علم میں لایا۔وزیرموصوف نے فوری طور پر کئی مسائل کے بارے میں حکام سے بات کی اور مسائل کو حل کیا۔
انہوں نے ٹاؤن میں مین روڈ کے کاموں اور کنال کے کاموں کا معائنہ کیا،انہوں نے سڑک پر سبزی فروخت کرنے والی خواتین سے بات چیت کی اور دریافت کیا کہ کاروبار کیسے چل رہا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے حسن آباد ٹاون میں جاری بس ا سٹینڈ کی مرمت کے کام کا معائنہ کیا اور بس اسٹینڈ پر مسافروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے۔