تلگودیشم پارٹی کا یوم تاسیس، چندرابابو کی مبارکباد
اسی دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری و چندرابابو کے فرزند لوکیش نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کو تلگو قوم کی عزت نفس اور سیاسی شعور کی علامت کے طور پر ابھرتے ہوئے 41 سال ہوچکے ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرا بابونائیڈو نے کہا ہے کہ تلگودیشم پارٹی کا قیام، تلگو عزت نفس کے نعرے کے ساتھ ہوا تھا ور اس نے تلگو عوام کی زندگیوں میں روشنی لائی۔
انہوں نے تلگو عوام کو تلگودیشم پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ٹویٹ کیا۔
چندرا بابو نے زوردیتے ہوئے پارٹی کے بانی و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کے عزائم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
اسی دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری و چندرابابو کے فرزند لوکیش نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کو تلگو قوم کی عزت نفس اور سیاسی شعور کی علامت کے طور پر ابھرتے ہوئے 41 سال ہوچکے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر تمام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کے عزائم کے ساتھ زرد جھنڈا مظلوم طبقات کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے پارٹی کے یوم تاسیس پر ٹویٹ کیا۔ لوکیش نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کے ذریعہ خواتین کی خود انحصاری میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں کی ترقی میں تلگویشم کے انمٹ نقوش ہیں۔
انہوں نے پارٹی کو لاکھوں کارکنوں کو اس کی طاقت قرار دیا جو ملک میں کسی دوسری سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہے۔