تعلیم و روزگارتلنگانہ

Telugu University Book Fair: تلگویونیورسٹی میں کتاب میلہ

شہرحیدرآباد کی سورورم پرتاپ ریڈی تلگو یونیورسٹی کے شعبہ اشاعت کے زیر اہتمام کتابوں کا میلہ جاری ہے۔ یہ کتابی نمائش 8 اپریل کو شروع ہوئی، جو 17 اپریل تک جاری رہے گی۔

Telugu University Book Fair: حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی سورورم پرتاپ ریڈی تلگو یونیورسٹی کے شعبہ اشاعت کے زیر اہتمام کتابوں کا میلہ جاری ہے۔ یہ کتابی نمائش 8 اپریل کو شروع ہوئی، جو 17 اپریل تک جاری رہے گی۔

منتظمین کے مطابق کتاب میلے کے انعقاد کا مقصد عوام کو کتابوں کے قریب لانا اور مطالعہ کا رجحان فروغ دینا ہے۔

میلہ میں یونیورسٹی کی شائع کردہ کتب پیش کی گئی ہیں، جنہیں 40، 50 اور 60 فیصد رعایتی قیمتوں پر دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ کتابوں کے شوقین افراد کی جانب سے میلے کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

کتاب میلہ میں مسابقتی امتحانات، مسلح جدوجہد اور قبائلی طبقات سے متعلق کتب بھی دستیاب ہیں، جس پر مطالعہ کے شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔