تلنگانہ

تلنگانہ کے کوہیر میں درجہ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ

رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں غیر متوقع حد تک گراوٹ ہوگئی ہے جس کے باعث عوام گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ عوام صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے صبح کے وقت سڑکیں سنسان نظر آ رہی ہیں۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں شدید سردی کی لہرجاری ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا


رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں غیر متوقع حد تک گراوٹ ہوگئی ہے جس کے باعث عوام گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ عوام صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے صبح کے وقت سڑکیں سنسان نظر آ رہی ہیں۔


آندھرا پردیش کے ایجنسی علاقوں اور تلنگانہ کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں اچانک گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔


تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے کوہیر میں ریاست کا اقل ترین درجہ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ دس سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ اسی طرح کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے سرپور میں درجہ حرارت 4.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انتباہ دیاکہ آئندہ دو دنوں تک درجہ حرارت میں مزید کمی آ سکتی ہے اور اسی کے پیش نظر تمام اضلاع کے لئے آرینج جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام نے عوام کو سردی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


دارالحکومت حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے جہاں اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز شہر کے سیری لنگم پلی میں 7.8 ڈگری، ملکاجگری میں 8.3 ڈگری اور راجندر نگر میں 9.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم درج کیا جا رہا ہے۔


حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صرف رات اور صبح ہی نہیں بلکہ دوپہر کے وقت بھی سرد ہوا¶ں کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت مزید اضافہ کا امکان ہے۔