کرناٹک

کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ، 13 افراد ہلاک (ویڈیو)

ایک وین قومی شاہراہ 48 کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں وین میں سوار 17 مسافروں میں سے 11 کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ہاویری: کرناٹک کے ہاویری ضلع کے گنڈیناہلی میں جمعہ کی علی الصبح ایک وین کے ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے تیرہ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
250 کیلو گانجہ، لاری، 3 سل فونس ضبط، 2 گرفتار
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 03:45 کے قریب پیش آیا جب ایک وین قومی شاہراہ 48 کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں وین میں سوار 17 مسافروں میں سے 11 کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہاویری کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں دو شدید زخمیوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

a3w
a3w