ایشیاء

پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، 10 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیر کی صبح ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 10 پولیس اہلکار ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیر کی صبح ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 10 پولیس اہلکار ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
پاکستان تحریک ِ انصاف، طالبان کا سیاسی شعبہ، اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کا سنگین الزام
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں کے ایک گروپ نے چودھوان تھانے پر حملہ کیا۔ حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں صوابی ضلع کی ایلیٹ پولیس فورس کے چھ اہلکار شامل ہیں، جنہیں جمعرات کو عام انتخابات سے قبل علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔