امریکہ و کینیڈا

غزہ میں مظالم کیخلاف خودسوزی کرنے والا امریکی فوجی جان کی بازی ہار گیا

امریکہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اتوار کی رات امریکی فوجی نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم میں شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف خود سوزی کی تھی۔

واشنگٹن: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے بدترین مظالم کے خلاف احتجاجاً خودسوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا ایئرمین 25 سالہ عہدیدار آرون بشنیل دم توڑ گیا۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اتوار کی رات امریکی فوجی نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم میں شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف خود سوزی کی تھی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکی فوجی اس موقع پر فلسطین آزاد کرو کے نعرے بھی لگاتا رہا اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ وہ نسل کشی کے اقدام میں مزید شریک نہیں ہوسکتا۔

https://twitter.com/LawrenceOkoroPG/status/1762347024626675869

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف احتجاجاً خود کو آگ لگائی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کو مسلح جدوجہد کا حق کا بیان دینے پر چین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے آئی سی جے میں ”چینی قانونی مشیر کے بدقسمتی سے بیان پر افسوس کا اظہار کیا جس کے مطابق مسلح جدوجہد فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا حصہ ہے اور آزادی کے حصول کے لیے ایک جائز ہتھیار ہے۔

لیور ہیات نے کہا کہ جنگ کے قوانین عام شہریوں کے خلاف منظم اور ٹارگٹڈ حملے اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔