حیدرآباد

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس منگل سے شروع ہوگا

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس منگل سے شروع ہوگا۔ حکومت رواں مالی سال 2024۔25 کا مکمل بجٹ جمعرات کو پیش کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس منگل سے شروع ہوگا۔ حکومت رواں مالی سال 2024۔25 کا مکمل بجٹ جمعرات کو پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

پچھلے سال دسمبر میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد کانگریس حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ پہلا مکمل بجٹ ہے۔

حکومت، جس نے اس سال فروری میں 2 لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے کے ساتھ علی الحساب بجٹ پیش کیاتھا، اس اجلاس میں مکمل بجٹ پیش کرے گی۔

نائب وزیر اعلیٰ و وزیر فائنانس ملو بھٹی وکرمارکابجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کریں گے۔ ریاستی کابینہ کا اجلاس جمعرات کی صبح قانون ساز اسمبلی کے احاطہ کے کمیٹی ہال میں ہوگا۔

حالیہ انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل کے سلسلہ میں اس بجٹ میں اہم اعلانات کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت نے موجودہ سال میں 6 اہم ضمانتوں کو نافذ کرنے کے لیے علی الحساب بجٹ میں پہلے ہی 53,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

فی الحال، اس بات کا امکان ہے کہ فصل پر قرضوں کی معافی سمیت مختلف فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔

بے روزگار نوجوانوں سے کیے گئے وعدے کے حصہ کے طور پر، حکومت کی جانب سے جاب کیلنڈر پر ایک اہم اعلان کرنے کا امکان ہے جبکہ فصلوں کے قرضوں کی معافی، بے روزگاری کے مسائل اور حکمراں کانگریس میں شامل ہونے والے کئی اپوزیشن اراکین جیسے کئی مسائل زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، حکومت کی جانب سے تقریباً نصف درجن اہم بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔