تلنگانہ

سیلاب سے متاثرہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کا مرکزی ٹیم نے دورہ کیا

سیلاب سے متاثرہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کا مرکزی ٹیم نے آج دورہ کیا۔اس ٹیم نے ضلع کے بوکلا گڈا، جلگام نگر، موتی نگر، پرکاش نگر اور دمسالا پورم علاقوں کا دورہ کیا۔

حیدرآباد: سیلاب سے متاثرہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کا مرکزی ٹیم نے آج دورہ کیا۔اس ٹیم نے ضلع کے بوکلا گڈا، جلگام نگر، موتی نگر، پرکاش نگر اور دمسالا پورم علاقوں کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ریاض: IIPA کے فیوچر ایکس انٹر اسکول سائنس ایکسپو میں طلباء کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ پر سجادہ نشین بارگاہ رفائیؒ، عراق کی زیارت
حیدرآباد: عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر تعلیم و تربیت کے اہم کردار پر زور
نصابی کتب میں تاریخ کی مسخ شدہ پیشکش اور اس کے اثرات پر سیمینار

ٹیم کے ارکان نے سیلاب سے تباہ مکانات کا معائنہ کیا۔ مرکزی ٹیم کے ارکان نے دو ٹیموں میں تین علاقوں کا معائنہ کیا۔متاثرین سے ان کے مسائل پوچھے گئے۔

مرکزی ٹیم کو ضلع کلکٹر مزمل خان اور میونسپل کارپوریشن کمشنر ابھیشیک نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

ضلع کھمم میں سیلاب نے بڑے پیمانہ پر تباہی مچا ئی ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ضلع کے کئی گاؤں پانی کی زد میں رہے۔ حکومت نے فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کیں اور سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

انہیں غذا،پینے کا پانی اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکمراں اور اپوزیشن رہنماؤں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔