حیدرآباد
ٹرینڈنگ

چیف منسٹر نے نئے راشن کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیف منسٹر نے یہ واضح کردیا کہ راشن کارڈ سے ہیلتھ کارڈ کا کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ پرجاپالانا پروگرام کے ذریعہ ہر خاندان سے تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے 17 ستمبر سے 10 دن تک تلنگانہ بھر میں پرجاپالانا پروگرام منعقد کرتے ہوئے نئے راشن کارڈس اور ہیلتھ کارڈس کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
تلنگانہ کے مختلف 35 کارپوریشن کے صدورنشین کا تقرر
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ میں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے پرجا پالانا پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں جائزہ حاصل کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہاکہ تمام اہل خاندانوں کو نئے راشن کارڈس اور ہیلتھ کارڈس جاری کرنے کیلئے اس مرتبہ پرجاپالانا پروگرام منعقد کیاجائے گا اور ہیلتھ کارڈس اور نئے راشن کارڈس جاری کئے جائیں گے۔

چیف منسٹر نے یہ واضح کردیا کہ راشن کارڈ سے ہیلتھ کارڈ کا کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ پرجاپالانا پروگرام کے ذریعہ ہر خاندان سے تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ تلنگانہ کے تمام مواضعات، وارڈس میں پرجاپالانا پروگرام منعقد کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔

اجلاس میں چیف منسٹر کے علاوہ وزیر صحت دامودر راج نرسمہا، چیف سکریٹری شانتی کماری، محکمہ صحت کے پرنسپال سکریٹری ڈاکٹر کرسٹینا ، محکمہ بلدی نظم ونسق کے پرنسپال سکریٹری داناکشور اور چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری شیشادری بھی موجود تھے۔

a3w
a3w